1 مارچ, 2021
2
تصاویرملٹی میڈیا

جھیل بیکل کے آبی پاؤں پر ٹکے پتھر

انہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کسی نے فوٹوشاپ سے جعلی تصاویر بنائی ہیں لیکن یہ نہ ہی جعلی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی شعبدہ بازی بلکہ روس میں واقع دنیا کی سب سے بڑی اور گہری جھیل بیکل کا ایک منظر ہے۔ اس عمل کو بیکل زین کہا جاتا ہے۔

سائبیریا میں واقع اس جھیل پر موسمِ سرما میں عجیب و غریب خدوحال نمودار ہوتے ہیں۔ ان کی ایک جھلک ہم یہاں دکھارہے ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ تیزرفتار ہواؤں، برف کے پگھلنے اور دوبارہ جمنے سے یہاں خوبصورت نقوش بنتے ہیں۔ یہاں تک کہ بعض اجسام پر مجسمہ سازی کا گمان ہوتا ہے۔ جھیل کے کنارے برفیلے ہو جاتے ہیں اور میتھین کے بلبلے جابجا دیکھے جا سکتے ہیں۔

TOP 10 TIPS FOR YOUR TRIP TO LAKE BAIKAL - Pradiz Russia Tour Operator

ان میں زین بیکل کا عمل سب سے دلچسپ ہے۔ ہموار پتھرپانی پر اس طرح دکھائی دیتے ہیں گویا وہ پانی کے اچھلتے ہوئے قطروں پر رکھے ہوئے ہیں۔

d8acdabedb8cd984 d8a8db8cdaa9d984 daa9db92 d8a7d993d8a8db8c d9bed8a7d8a4daba d9bed8b1 d9b9daa9db92 d9bed8aadabed8b1

اس تصویر میں ایک چھوٹا پتھر جھیل بیکل کی برفیلی ٹانگ پر رکا ہوا ہے۔ ایک مرتبہ منجمند پتھر جب برف پر جم جاتا ہے تو اس کے نیچے سے گزرنے والی تیز ہوائیں باقی برف کو تراش دیتی ہیں اور پتھر پانی کے ابھار پر کھڑا نظر آتا ہے۔ اس پر یوکرین اور بین الاقوامی ماہرِ طبعیات نے تفصیلی تحقیق کی ہے۔

Siberia's Lake Baikal Is the World's Oldest and Weirdest | HowStuffWorks

اس کے علاوہ برف کی باریک کرچیاں ہوا کے دوش پر ایک جگہ دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کےعلاوہ ہواؤں کا زور برف کو خوبصورت نقوش دیتا ہے۔

Lake Baikal travel guidebook –must visit attractions in Lake Baikal – Lake  Baikal nearby recommendation – Trip.com

زین بیکل کا عمل ننھے برفیلے ستون پر پتھروں کو سہارا دینے کا باعث بنتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال موسمِ سرما میں جھیل بیکل کے حسن کو دیکھنے کے لیے آتی ہے۔

Lake Baikal pipeline threatens critical ecosystem - China Dialogue

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے