شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد احمد کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار محمد احمد کی صاحبزادی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
محمد احمد نے بیٹی کو گھر سے رخصت کیا، نکاح اور رخصتی کی تقریب سادہ رکھی گئی تھی جس میں قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد احمد کی صاحبزادی نے شادی کے موقع پر سرخ اور سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
سینئر اداکار کو بیٹی کی شادی پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اداکار و رائٹر محمد احمد نجی ٹی وی چینل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’اولاد‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ مرینہ خان و دیگر موجود ہیں۔