1 مارچ, 2021
d8a7d986d8b3d8a7d986 d8acdb8cd8b3db92 d8afd8a7d986d8aa d8a7d988d8b1 d8b2db8cd8a8d8b1db92 daa9db92 da88db8cd8b2d8a7d8a6d986 d988d8a7d984
تصاویردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

انسان جیسے دانت اور زیبرے کے ڈیزائن والی عجیب الخلقت مچھلی

انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے دانت انسانوں سے مماثل نظر آ رہے ہیں جبکہ اس کا جسم بھی زیبرے کی طرح دھاریوں والے رنگ کا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر  چند روز قبل کھلے سمندر میں شکار کے لیے گئے تو اُن کے کانٹے میں یہ مچھلی چیز پھنسی جسے وہ گھر لے کر آ گئے۔

پاؤل لور نامی ماہی گیر نے بتایا کہ یہ مچھلی اُن کے جال میں فلوریڈا کے جنوب مشرقی علاقے اورلانڈو کے سمندر میں شکار کے دوران پھنسی تھی۔

پاؤل کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ مچھلی غیر معمولی تھی کیونکہ اس کے جسم پر زیبرے کی طرح ڈیزائن بنا ہوا تھا، جب میں نے اسے کھینچ کر نکالا اور منہ کھول کر دیکھا تو اس کے دانت انسانوں کی طرح تھے۔

d8a7d986d8b3d8a7d986 d8acdb8cd8b3db92 d8afd8a7d986d8aa d8a7d988d8b1 d8b2db8cd8a8d8b1db92 daa9db92 da88db8cd8b2d8a7d8a6d986 d988d8a7d984 1

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ میں نے جب مچھلی کے دانت دیکھے تو ششدر رہ گیا اور آنکھیں کھلی رہ گئیں، تھوڑی دیر تو کچھ سمجھ نہیں آیا مگر جب خود کو سنبھالا تو اسے لے کر گھر آ گیا۔

پاؤل کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کے دانت شارک کی طرح بھی لگ رہے تھے، میں نے تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کیں تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے بھی میری طرح ایسی مچھلی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

d8a7d986d8b3d8a7d986 d8acdb8cd8b3db92 d8afd8a7d986d8aa d8a7d988d8b1 d8b2db8cd8a8d8b1db92 daa9db92 da88db8cd8b2d8a7d8a6d986 d988d8a7d984 2

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت ہی زیادہ عجیب الخلقت مچھلی ہے، جسے میں گھر لے کر آیا اور سب کو دکھایا تاکہ انہیں بھی یقین آ جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے ہاتھ ایسی غیرمعمولی مچھلی لگی تھی جس کے دانت اور ہونٹ بالکل انسانوں کی طرح تھے۔

ماہی گیر نے اس مچھلی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کیں جس میں حیران کن طور پر مچھلی کے دانت اور ہنسی انسانوں سے اس قدر مماثلت کررہی تھی کہ صارفین نے اسے شیئر کرنا شروع کر دیا تھا۔

d8a7d986d8b3d8a7d986 d8acdb8cd8b3db92 d8afd8a7d986d8aa d8a7d988d8b1 d8b2db8cd8a8d8b1db92 daa9db92 da88db8cd8b2d8a7d8a6d986 d988d8a7d984 3

واضح رہے کہ ملائیشیا میں ایسی مچھلیاں کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے جن کے دانت انسانوں کی طرح ہوتے ہیں، کوالالمپور میں اس مچھلی کو ’ٹریگر فش‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریگر فش کی چالیس کے قریب اقسام ہیں، جن میں سے بیشتر گہرے (ڈارک) رنگوں کی ہیں، یہ مچھلیاں گرم پانی کی گہرائی میں اپنے گھر بناتی ہیں۔ نیشنل جیوگرافک کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کے نر عام طور پر لڑاکا اور غصے کے تیز ہوتے ہیں اور لڑائی کے دوران اپنے دانتوں کا بھرپور فائدہ اٹھا کر سامنے والی آبی مخلوق کو چیر پھاڑ دیتے ہیں۔

d8a7d986d8b3d8a7d986 d8acdb8cd8b3db92 d8afd8a7d986d8aa d8a7d988d8b1 d8b2db8cd8a8d8b1db92 daa9db92 da88db8cd8b2d8a7d8a6d986 d988d8a7d984 4

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں بھی ساحل پر انسان جیسے دانتوں والی مردہ مچھلی برآمد ہوئی تھی جبکہ انڈونیشیا کے گاؤں میں شکار کے دوران ایک اسکول ٹیچر نے بھی ایسی ہی مچھلی پکڑی تھی جسے انہوں نے کانٹے سے نکالنے کے بعد پانی میں دوبارہ چھوڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے