26 جنوری, 2021
d8b3d8a7d9842020 daa9db8c d988db81 d8afd984da86d8b3d9be d8aad8b5d8a7d988db8cd8b1 d8acd986db81db8cdaba d8afdb8cdaa9dabed986db92 d988d8a7
تصاویرملٹی میڈیا

سال 2020ء کی وہ دلچسپ تصاویر جنہیں دیکھنے والے دم بخود رہ جائیں گے

سال 2020ء بھی گزر گیا اور اپنے پیچھے بہت سی خوشگوار اور افسوسناک یادیں بھی چھوڑ گیا جس کے نقش ہمارے ذہنوں میں موجود رہیں گے۔

یوں تو کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سال 2020ء دنیا کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا، اس کے باوجود لوگوں نے اس دوران میسر آنے والے تفریح کے مواقع سے بھرپور فائدہ حاصل کیا۔

اس حوالے سے 2020ء میں دنیا بھر میں ہونے والی کچھ سرگرمیاں اور واقعات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، اس البم سے کچھ منتخب تصاویر دیکھیے اس تصویر گیلری میں!

03

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مقامی افراد اپنے عقیدے کے مطابق روح کی پاکیزگی اورخوش بختی کے لیے سالانہ میلے میں ٹھنڈے پانی سے نہا کر نئے سال کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ یہ روایت گزشتہ کافی عرصے سے چلی آ رہی ہے۔

04

جاپان کے اوکایاما ٹیمپل میں لنگوٹ پہنے لوگ لکڑی کی چھڑی پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، پادری کی جانب سے پھینکی گئی چھڑی کو سب سے پہلے پکڑنے والا سال کا خوش قسمت آدمی تصور کیا جاتا ہے۔

05
05

مصر کی خوبصورت وادیٔ اسوان میں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر ایک شخص اپنے گھر کے سامنے پالتو اونٹ سے اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔

06

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو عقائد کے مطابق موت کے دیوتا یمراج کا روپ دھارے ہوئے ایک شخص لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کر رہا ہے۔

07

بیلاروس میں ایک شخص نے کار نما تانگہ بنا رکھا ہے، گھوڑے کے پیچھے ایک گاڑی کا ڈھانچہ لگایا گیا ہے جس میں استعمال شدہ اشیا، بیٹری، ییڈلائٹس اور دیگر چیزیں بھی نصب ہیں۔

08

فرانس میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث بند تھیٹرز دوبارہ سے کھلے تو فلم بینوں کی نشستوں پر ان کے درمیان کچھ کھلونے رکھ کر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی۔

09

اسپین میں کرونا وائرس کے باعث بیلوں کی دوڑ کا سالانہ میلہ منسوخ ہو گیا، ایک سیاح سووینئیر شاپ کے باہر تصویر بنوا رہا ہے۔ جسے پہلی نظر میں دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

010

برطانیہ کے ساحلی شہر ڈوور میں ساحل پر ایک پرندے نے ماسک کو اپنی چونچ میں جکڑ رکھا ہے جو شاید یہ پیغام دینا چاہ رہا ہے کہ انسان ماسک کی اہمیت بھی کو مد نظر رکھے۔

0010

ویت نام میں 92 سالہ شخص اپنے 16 فٹ لمبے بالوں کی تصویر بنوانے میں مصروف ہے۔ ان صاحب نے گزشتہ 80 سال سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔

00010

اٹلی کے ساحلوں میں سیکیورٹی پر مامور خواتین تربیت یافتہ کتوں کے ہمراہ ایک ٹریننگ سیشن میں شریک ہیں۔

02

میکسییکو میں اپنے مطالبات کے حق میں ہونے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے منفرد احتجاجی مظاہرے کے موقع پر ایک شخص اسپائیڈر مین کا روپ دھارے اپنی ٹیکسی کے پاس افسردہ بیٹھا ہے۔

000010

روس کے دارالحکومت ماسکو کے مقامی پارک میں ایک کتا اسکیٹ بورڈ پر اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے