1 مارچ, 2021
d8add8a7d985d984db81 d985d8a7daba da86d8a7d8b1 d8b3d8a7d984db81 d8a8db8cd9b9db92 daa9d988 d8a8da86d8a7d986db92 daa9db8cd984d8a6db92 d8ac
ملٹی میڈیاویڈیوز

حاملہ ماں چار سالہ بیٹے کو بچانے کیلئے جان پر کھیل گئی، ویڈیو وائرل

باہمت ماں نے اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے اپنی آغوش میں چھپا لیا، اندھادھند فائرنگ کے دوران ماں بچے کو لے کر فرش پر لیٹ گئی۔

برازیل کے شہر ریکانٹو داس میں قائم ایک برگر شاپ پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب چند مسلح افراد لوٹ مار کی غرض سے وہاں داخل ہوئے اور موجود لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیخ وپکار مچنے پر ڈاکوؤں نے گھبرا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پر وہاں موجود لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

اس دوران 6 ماہ کی ایک حاملہ خاتون رافیلہ ڈانٹاس جو اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ آئی ہوئی تھی اس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو گود میں چھپایا اور زمین پر لیٹ گئی۔ عین اسی وقت ایک ڈاکو اس کی میز کے پاس آیا اور وہاں موجود دو موبائل فون اٹھا کر فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اس باہمت خاتون نے حاملہ ہونے کے باوجود گولیوں کی بوچھاڑ  میں  پھرتی کے ساتھ یہ کام انجام دے کر اپنی اور بچے کی جان بچائی۔

ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے