28 جنوری, 2021
d8aad984d8a7d8b4 d8acd986 daa9db8c db81db92 d988db81 d8afd986 d8b6d8b1d988d8b1 d8a2d8a6db8cdaba daafdb92 d8b4d8a7d8b9d8b1db8c
شاعریمیگزین

تلاش جن کی ہے وہ دن ضرور آئیں گے (غزل)

پروفیسر ڈاکٹر شریف کنجاہی دنیائے ادب کا ممتاز اور نہایت معتبر نام ہے جنھیں اردو اور پنجابی زبان میں ان کی تخلیقات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ادیب، شاعر، ماہرِ لسانیات، محقق، مترجم اور معلم کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی ایک غزل آپ کے ذوق کی نذر ہے:

تلاش جن کی ہے وہ دن ضرور آئیں گے
یہ اور بات سہی ہم نہ دیکھ پائیں گے

یقیں تو ہے کہ کُھلے گا، نہ کُھل سکا بھی اگر
درِ بہار پہ دستک دیے ہی جائیں گے

غنودہ راہوں کو تَک تَک کے سوگوار نہ ہو
ترے قدم ہی مسافر اِنہیں جگائیں گے

لبوں کی موت سے بدتر ہے فکر و جذب کی موت
کدھر ہیں وہ جو اِنہیں موت سے بچائیں گے

طویل رات بھی آخر کو ختم ہوتی ہے
شریفؔ ہم نہ اندھیروں سے مات کھائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے