1 مارچ, 2021
d8b9d8acdb8cd8a8 d8a7d984d8aed984d982d8aa daa9d8aadb92 daa9db8c d9bedb8cd8afd8a7d8a6d8b4 d986db92 d985d8a7db81d8b1db8cd986 daa9d988 d8ad
دلچسپ و عجیبمیگزین

عجیب الخلقت کتے کی پیدائش نے ماہرین کو حیران کر دیا، تصویر وائرل

امریکہ میں عجیب الخلقت کتے کی پیدائش ہوئی جس کی چھے ٹانگیں ہیں، اس کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا 6 ٹانگوں والا کتا ہے جو پیدائش کے بعد زندہ ہے۔ عجیب الخلقت کتے کی پیدائش امریکی ریاست اوکلا ہوما میں ہوئی۔

May be an image of animal and indoor

دی نیل نامی جانوروں کے اسپتال کا کہنا ہے کہ اس کتے کا نام اسکیپر ہے، اس کتے کی ناصرف ٹانگیں چھے ہیں بلکہ اس کی دو دم اور جسم میں موجود تولیدی نظام بھی دو ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 6 ٹانگوں والے کتے کی زندہ پیدائش ہوئی اور وہ صحتیاب زندگی بھی گزار رہا ہے، اس کے سارے پیر عام کتوں کی طرح کام کر رہے ہیں۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں اس کو فیزیکل تھیرپی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے