بدھ, اکتوبر 27
d9b9d8b1db8cd986 d985db8cdaba d8b3d988d8a7d8b1 d985d8b3d8a7d981d8b1 daa9db8c d8b4d8b1d985d986d8a7daa9 d8add8b1daa9d8aad88c
دلچسپ و عجیبمیگزینویڈیوز

ٹرین میں سوار مسافر کی ’شرمناک‘ حرکت: ویڈیو سامنے آ گئی

ٹرین یا بس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ تمام مسافر باآسانی سفر کر کے اپنی منازل تک پہنچ جائیں۔

کرونا وبا کے بعد ویسے بھی مسافروں کے لیے سخت ضابطہ اخلاق متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ وہ حفاظت کے ساتھ سفر کریں، خود اور دوسروں کو بھی وبا سے محفوظ رکھیں۔

انٹرنیٹ پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سوار مسافر کی ایسی ویڈیو آئی جس میں مسافروں کو خوفزدہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین میں سوار مسافر پابندی کے باوجود اپنی سیٹ پر بیٹھ کر پرسکون انداز سے سگریٹ پی رہا ہے اور اس کے کش لگا کر ڈبے میں بے خوف ہو کر دھواں چھوڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں مسافر کے ہاتھ میں سگریٹ دیکھی جا سکتی ہے۔

اس ویڈیو کو ٹرین میں سوار دوسرے مسافر نے موبائل میں ریکارڈ کر کے اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا جس میں دیگر مسافروں کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سگریٹ پینے والے مسافر نے نہ صرف سگریٹ نوشی کی پابندی کی خلاف ورزی کی بلکہ اُس نے کرونا ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا کیونکہ اُس کےچہرے پر ماسک نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے مسافر نے یہ ویڈیو 15 جنوری کو ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا ہے اُسے کسی نے کچھ بھی نہیں بولا اور نہ ہی روکا‘۔ ایک اور صارف نے اسے شرمناک حرکت قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے