25 جنوری, 2021
d9b9d8b1d985d9be daa9db92 d8add8a7d985db8c daa9db8c d8b9d8acdb8cd8a8 d8add8b1daa9d8aad88c d8b3d988d8b4d984 d985db8cda88db8cd8a7 d9bed8b1
دلچسپ و عجیبمیگزین

ٹرمپ کے حامی کی عجیب حرکت، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بے حسی اور جارحیت کی تمام حدوں کو پار کردیا، امریکی کانگریس پر ان کے حملے کے بعد اب ٹرمپ کے ایک اور حامی کی نہایت افسوسناک حرکت سامنے آئی ہے جس میں ایک بے زبان جانور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے دریا میں ایک مینٹی (جسے سمندری گائے کہا جاتا ہے) دیکھی گئی ہے جس کی پشت پر ٹرمپ کا نام کھدا ہوا ہے۔

امریکی وفاقی اداروں نے اس مذموم حرکت کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

d9b9d8b1d985d9be daa9db92 d8add8a7d985db8c daa9db8c d8b9d8acdb8cd8a8 d8add8b1daa9d8aad88c d8b3d988d8b4d984 d985db8cda88db8cd8a7 d9bed8b1 1

امریکی میڈیا کے مطابق اس مینٹی کو سب سے پہلے فلوریڈا کے دریا میں موجود ایک کشتی کے کپتان نے دیکھا تھا، کپتان کا کہنا ہے کہ مینٹی کی پشت پر غیر معمولی نشانات نے انہیں متوجہ کیا جس کے بعد انہوں نے حکام کو اس کی اطلاع دی۔

تفتیش کے بعد علم ہوا کہ مینٹی کی پشت کی جلد پر ٹرمپ کا نام کھودا گیا تھا۔

ماہرین آبی حیات کے مطابق مینٹی کی پشت کی بیرونی جلد کائی جیسی ہوتی ہے اور ٹرمپ کا نام اسی پر کھودا گیا ہے۔ یقیناً اس عمل کے دوران یہ بے زبان جاندار نہایت تکلیف سے گزرا ہو گا۔

وفاقی اداروں نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ایسی مذموم حرکت کرنے والے کو تلاش کیا جا رہا ہے، تفتیش میں امریکی آبی و جنگلی حیات سروس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مینٹیز معدومی کے خطرے کا شکار جانداروں کی فہرست میں شامل ہیں اور ایسے جانوروں کو نقصان پہنچانا 50 ہزار ڈالر جرمانے اور ایک سال قید کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کے مطابق اس واقعے میں ملوث افراد کو تلاش کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے