17 جنوری, 2021
d986db8cd9b9 d981d984daa9d8b3 d8afdb8cdaa9dabed986db92 d988d8a7d984d988daba daa9d988 d985d984d8a7d8b2d985d8aa daa9db8c d9bedb8cd8b4daa9
دلچسپ و عجیبمیگزین

نیٹ فلکس دیکھنے والوں کو ملازمت کی پیشکش

امریکہ میں ایک ادارے نے ایسے ملازمین کی تلاش شروع کر دی ہے جو بس نیٹ فلکس دیکھتے رہیں اور پیزا کھاتے رہیں، اس کے لیے کمپنی انہیں 500 ڈالر تنخواہ ادا کرے گی۔

ایک امریکی ویب سائٹ بونس فائنڈر نے اپنی نئی ملازمت کے لیے اشتہار جاری کیا ہے، آسامی کا نام پروفیشنل بنج واچر ہے۔

اس مختصر مدتی ملازمت کے لیے ملازم کو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس دیکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ پیزا کھاتے رہنا ہو گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو نیٹ فلکس کی کوئی 3 سیریز دیکھنی ہوں گی اور ان کے پلاٹ، ہدایتکاری اور اداکاری پر ریویو پیش کرنا ہو گا۔

علاوہ ازیں اس دوران ملازم کو مختلف مقامات کا پیزا کھانے کو دیا جائے گا اور ملازم کو پیزا کے ذائقے، رنگ اور اجزا وغیرہ کی بنیاد پر اس کا بھی ریویو پیش کرنا ہو گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ملازمت کے لیے وہ ملازم کو 500 ڈالر یعنی 80 ہزار 200 پاکستانی روپے ادا کریں گے۔ خواہاں امیدواروں کو کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کرنا ہو گا۔

کیا آپ اس ملازمت کو حاصل کرنا چاہیں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے