17 جنوری, 2021
2 55
میگزینبرطانیہبین الاقوامیخبریںفلمزفن و ثقافتہالی ووڈ

جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار

ہالی ووڈ کی معروف جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی کی پہلی فلم میں استعمال ہوئی بندوق نیلامی کے لیے تیار ہے اس بندوق کی نیلامی اگلے ماہ ہو گی جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بندوق تین کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہو سکتی ہے۔

یہ بندوق اداکار شان کونری نے فلم ’ڈاکٹرنو‘ میں استعمال کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جرمن ساختہ والتھر پی پی (پولیس پسٹل) کی نیلامی اگلے ماہ بیورلی ہلز کیلی فورنیا میں ہوگی جبکہ بندوق کی آن لائن بولی بھی لگائی جاسکے گی۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شان کونری گزشتہ ماہ31 اکتوبرکو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے معروف اداکار نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسکر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

علاوہ ازیں اُنہیں 2000ء میں ملکہ برطانیہ نے ’سر‘ کے خطاب سے نوازا تھا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے