0
0
0
مانچسٹر کا رہائشی بزرگ جوڑا اپنے گھر کے مائیکرویو اوون میں بن بلایا مہمان دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ خاتون نے جب چپس بنانے کیلئے باورچی خانے کا رخ کیا اور اوون کھولا تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔
خاتون نے دیکھا کہ اندر بن بلایا افریقی مہمان یعنی 3 فٹ لمبا سانپ تھا جسے دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئیں۔
برطانوی خاتون نے باورچی خانے سے ہی چیخ کر اپنے شوہر کو بلایا تو انہوں نے اپنی بیوی کو فوری طور پر اس مقام سے ہٹا دیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اوون کھولا تو اندر سانپ تھا، پہلے تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا مگر جب اس نے حرکت کی تو جسم ساکت رہ گیا بعد ازاں میرے شوہر نے بھی اسے دیکھا۔‘
برطانوی جوڑے نے تحفظ جنگلی حیات کے رضا کاروں کو فون کیا جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 3 فٹ لمبے سانپ کو پکڑا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل بھی اسی سوسائٹی سے سانپ کی گھر میں موجودگی کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد رضاکاروں نے کافی دیر تک اسے تلاش کیا مگر وہ ناکام رہے تھے، آج پکڑا جانے والا سانپ وہی لگتا ہے۔
خاتون نے سانپ پکڑنے پر رضا کار کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ افسر کو چائے بھی پلائی اور اسے بہادری پر شاباش بھی دی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس