0
0
0
ٹوٹکہ: ام صوفیا

ہمارے ملک میں سورج سال کا زیادہ تر وقت آگ برساتا ہے  اوپر سے شہری علاقوں میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والی حدت اور دھواں جلد کو جھلسا کر رکھ دیتے ہیں۔ اکثر اوقات سن بلا ک کا باقاعدہ استعمال بھی کام نہیں آتا بلکہ کچھ ماہرین اسے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ گھر میں موجود اشیاء کی مدد سے آپ جلد کے بنیادی مسائل کسی ماہر کی طرح با آسانی حل کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکہ اپنانے کے بعد آپ کو کسی جلد کے ماہر کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔ 

ضروری اشیاء:
ایک کھانے کا چمچ       کھیرے کا رس
ایک کھانے کا چمچ       لیموں کا رس
ایک کھانے کا چمچ       عرق گلاب

بنانے کا طریقہ اور استعمال:
ایک چمچہ کھیرے کا رس، لیموں کا رس اور عرق گلاب کو  اچھی طرح مکس کر کے مکسچر بنائیں اور روزانہ اپنی جلد پر لگائیں، چند دنوں میں جھلسی ہوئی جلد بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس