0
0
0
تحریر: عنبر شاہد

اکثر خواتین کو ماہواری اور زچگی کے بعد خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر جسمانی تھکاوٹ اور مختلف جگہ پر درد میں مبتلا رہتی ہیں۔ اس کمی سے بچنے کیلئے آئرن سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال بہت ضروری ہے۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون اسی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے آپ خون کی کمی کو پورا کرسکتی ہیں۔

چنے اور دالیں

چنے اور دالیں

یہ پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا ہےجو ہیموگلوبن کیلئے بہترین ہے۔

پالک

پالک

پالک آئرن سے بھرپور سبزی ہے اور اسے کھانا غذائی اجزاء کو بہت تیزی سے جسم میں شامل ہونے میں مدد دیتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر

آئرن سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو وٹامن سی بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ آئرن کے جسم میں جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

کشمش

کشمش

کشمش بھی آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جسے آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔

کھجور

کھجور

کھجور آئرن کی کمی کا بہترین علاج ہے اور عورتوں کیلئے ایام حیض میں ایک ٹانک کا درجہ رکھتی ہے اس کے استعمال سے کسی قسم کی کمزوری نہیں ہوتی ہے۔

انار

انار

انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو کہ آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔

تربوز

تربوز

تربوز نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری کرتا ہے بلکہ جسم میں موثر طریقے سے ہیموگلوبن کی سطح بھی بڑھاتا ہے۔

آلو بخارے

آلو بخارے

اس میں موجود آئرن ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھانے میں مدد گار ہے۔

کلیجی

کلیجی

کلیجی فائبر، پروٹین، منرلز، وٹامنز اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، اس کی معتدل مقدار میں استعمال خون کی کمی کو چند دنوں میں پورا کیا جاسکتا ہے۔

انگور

انگور

انگور کا استعما ل بھی اس کمی کو پورا کرنے کیلئے بہترین ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس