0
0
0
ٹوٹکہ: ام صوفیا

جیسے جیسے ماحولیاتی آلودگی دنیا میں بڑھ رہی ہے جلد سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، دوسری جانب مسابقت میں مبتلا کاروباری دنیا صارفین کے مسائل کے حقیقی حل کے بجائے، کیمیکلز پر مبنی پراڈکٹس بیچنے میں مصروف ہیں جس کے سبب متعدد جلدی امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کسی بھی انسان کیلئے چہرے پر داغ اور چھائیاں سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ ان کا حل آسان نہیں ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایک سادہ سی شے یعنی دہی اس مسئلے کو با آسانی حل کرسکتی ہے، چہرے پر دہی لگائیں اور 20 منٹ کیلئے آپ آرام سے لیٹ جائیں۔ اسکے چہرے پر ہلکا مساج کریں اور سادہ پانی سے منہ دھولیں۔ بغیر کسی مہنگی کریم ، انجکشن یا دوا کے کچھ ہی دنوں میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس