0
0
0
بلاگر: ام صوفیا

خاندان کیلئے قوانین بنانا اور ان پر عملدرآمد آپکے رشتوں کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے نیز ٹیم ورک سیکھنے کو ملتا ہے۔

ایک خاندان کے طور پر رہنے کیلئے چند  اہم قواعد:

1. عزت دو تاکہ عزت ملے:
بوقت ضرورت شکریہ، برائے مہربانی، معاف کیجیئے گا، جیسے مسئلہ حل کرنے والے الفاظ کا استعمال کریں۔

2. ذمہ داری :
اپنی غلطیوں کو مانیں، ان پر معذرت کریں اور ان سے سیکھتے ہوئے انھیں سدھارنے کی کوشش کریں۔

3. دیانتداری اور سچائی:
ایمانداری کو مضبوط تعلقات کیلئے بنیاد کی حیثیت حاصل ہے اور سانچ کو آنچ نہیں۔

4. درگزر اور شکر گزاری:
معاف کرنا اور درگزر کر دینا آسان کام نہیں ہے لیکن معافی استحصال کے خاتمے اور بہتر شروعات کیلئے ضروری ہے۔

5. اپنا کام خود کریں:
نہ صرف اپنا کام خود کریں بلکہ دوسروں کیلئے آسانی کرتے ہوئے ان کی مدد اور دادرسی کیلئے ہمیشہ تیار رہیں۔

6. اپنے کام سے کام رکھیں:
کسی کے معاملات میں بے جا دخل نہ دیں، اپنے کام سے کام رکھیں اور دوسروں کی خلوت کا احترام کریں۔ کوشش کریں کہ کسی کی دل ازاری نہ ہو۔

7. امانت داری اور اخلاقیات:
امانت میں خیانت نہ کریں اور نہ ہی کسی کی چیز کو بغیر اجازت استعمال کریں۔ اپنے کام سے کام رکھیں بلاوجہ کسی کیلئے باعث زحمت نہ بنیں۔

8. بڑوں کی اجازت:
گھر سے جانے کیلئے یا پھر کسی بھی خاص کام کیلئے اپنے والدین سے اجازت ضرور طلب کریں کیونکہ پوچھنا آپ پر فرض ہے اور جاننا ان کا حق ہے۔

9. احساس ذمہ داری:
اگر آپ کے ذمہ کوئی کام لگایا جائے تو مکمل ایمانداری سے وقت مقررہ سے پہلے پوری ذمہ داری سے اسے انجام دیں۔ بے احتیاطی سے پرہیز کریں۔

10. مسائل اور ان کا حل:
کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں اسلئے سب کی بات سننی چاہیئے اور پھر پوری غیر جانبداری سے فیصلہ کرنا چاہیئے۔ اسی طرح روزانہ کے مسائل اور ان کا دیر پا حل یقینی بنانا چاہیئے۔

11. مل کر کام کریں:
محنت سے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرنے سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔  کچھ بھی ہو جائے، سب سے پہلے خاندان آتا ہے اور جو خاندان مل کر کام کرنا جانتا ہے، ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اسے دنیا کی کوئی طاقت بھی الگ نہیں کر سکتی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس