0
1
0
مزے کے پکوان

اجزاء:

بھرائی میں مکس کرنے کے لیے

1 چائے کا چمچ اجوائن خشک روسٹ کردہ اور ہلکے پھلکے انداز میں پسی ہوئی

1 کپ پیاز۔ کدو کش کردہ اور نچوڑے گئے

2چائے کےچمچ ادرک۔ کدو کش کردہ

2چائے کےچمچ لہسن پسا ہوا

1چائے کا چمچ مرچ پاؤڈر (پسی ہوئی سرخ مرچ)

 1چائے کا چمچ پنجابی گرم مصالحہ

1کھانے کا چمچ سوکھا دھنیا پسا ہوا

1کھانے کا چمچ امچور (خشک آم کا پاؤڈر)

نمک حسبِ ذائقہ 

بیسن کے مواد کے لیے:

1 کپ بیسن

1 چائے کا چمچ سرخ مرچ۔ پسی ہوئی

1چائے کا چمچ ہلدی

1کھانے کا چمچ گرم آئل 2کھانےچمچ دھنیا کٹا ہوا

سوڈا۔ بائی۔ کارب (کھانے والاسوڈا)ایک چٹکی

نمک حسبِ ذائقہ 

دیگر اجزائے ترکیبی:

2 کپ پنیر (کاٹج پنیر)۔ انچ مکعبوں (Cubes) میں کٹا ہوا۔

2 کھانے کے چمچ چاٹ مصالحہ

ڈیپ فرائی کرنے کے لیے آئل

حسبِ پسند چٹنی

ترکیب تیاری:

پانی کے ہمراہ تمام اجزاء یکجا کریں اور ایک گاڑھا مواد بنائیں اور اسے ایک جانب رکھ دیں.

پنیر کے مکعبوں(Cubes) کو ایک چاقو کے ساتھ چاک کریں۔ 

نصف سے زائد چاک کریں لیکن آخر تک چاک نہ کریں.

اس کے بعد چاٹ مصالحہ  کو  مکعب میں چاقو کی مدد سے بھرائی  کریں.

ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔

ہر ایک پنیر مکعب کو مواد میں ڈبوئیں۔

انہیں دھیمی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن ہو جائیں.

پھر  چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔

حسبِ پسند چٹنی کے ہمراہ تناول کرنے کے لیے گرما گرم ہی پیش کریں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس