0
0
0
شاعرہ: عنبرؔ شاہد

بڑھ کر ہمیں دل و جان سے
ہر خواب اور ارمان سے 

ہم جیتے ہیں یہاں شان سے
ہمیں پیار ہے پاکستان سے

چپہ چپہ  ہے پاک یہاں
ہر شہری ہے بے باک یہاں 

سارے جہاں میں دھوم مچی
شہرت ملی اس کی شان سے

اس کے سپاہی جاں نثار
ہاتھوں میں سچ کی تلوار

ﷲ اکبر کا نعرہ 
مضبوط ہیں ایمان سے 

قربانیاں شہیدوں کی 
بنی ارض یہ امیدوں کی

ٹوٹے نہ قائد کا وعدہ 
رکھنا اسےبڑے دھیان سے

بچہ بچہ اس پہ نثار
مستقبل کے ہم ہیں معمار

روشن کریں گے اس کا نام
اب اونچا آسمان سے

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس