0
1
0
مزے مزے کے پکوان

اشیاء:

مرغ کا گوشت ڈیڑھ کلو

چنے کی دال ایک پاؤ

ادرک ایک پاؤ

چاول ایک پاؤ

دال مسور ایک پاؤ

لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

پیاز ایک کلو

ہری مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کے چمچ

جوکا دلیہ آدھا کلو

ماش کی دال ایک پاؤ

مونگ کی دال ایک پاؤ

گندم نصف کلو

سرخ مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ

ادرک پیسٹ ڈیڑھ چمچ

گرم مصالحہ(پسا ہوا) ڈیڑھ چائے کا چمچ

ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

نمک 2چائے کا چمچ

کوکنگ آئل ایک کپ

ترکیب:

مرغ ثابت ہو نا چاہئے۔ کھال اور آلائشیں نکال کر اس کا وزن ڈیڑھ کلو بنے۔ اس گوشت کودس بڑے حصوں میں کاٹ لیں۔ جو اور باقی دا لیں آدھ گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ 

دیگچی میں آئل ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں پیاز ڈال کر ہلکی بھوری کر لیں اور تمام مصالحے گوشت سمیت ڈال دیں۔ ایک دیگچی میں پیاز ہلکی براؤن کر کے اس میں تمام مصالحے ڈال دیں۔ 

ساتھ مرغی بھی ڈال دیں او رپکنے دیں۔ دوسری دیگچی میں جوکو اچھی طرح پکائیں ۔ اسی طرح دالوں کو بھی پکائیں ۔ جو سمیت تمام دالوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیش لیں اور الگ دیگچی میں ڈال کر رکھ دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو ڈوئی کی مدد سے اسے آہستہ آہستہ پیستے ہوئے اس میں سے ہڈیاں الگ کر دیں اور گوشت کو اس وقت تک پیسیں جب کہ اس کا ریشہ ریشہ الگ نہ ہو جائے۔ 

جو اور باقی دالوں کا آمیزہ گوشت میں ڈال کر پکائیں۔ ایک ابال آجائے تو اتار لیں۔ حلیم تیار ہے۔گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس