1 مارچ, 2021
2
میگزینفن و ثقافت

گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کریں : فخرعالم کی شہریوں سے درخواست

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان، اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوادر کے خوبصور ساحل کو گندہ نہ کریں۔

اداکار فخرعالم اکثر سماجی و سیاسی مسائل پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اداکار ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اسی حوالے سے فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں۔

فخر عالم نے کہا کہ ماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے