سوشل میڈیا پر وائرل ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو کی خالق دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا تھا۔
دنانیر مبین کی جانب سے حال ہی میں ٹویٹر پر پیلے رنگ کا لباس پہنے اور ہاتھ میں پیلے رنگ کا مشروب تھامے اپنی مختلف تصاویر جاری کی گئی تھیں۔
Yellow is the official color of the season! 💛 Can you guess what’s coming next? #pawrihoraihai pic.twitter.com/mVLkaCTFoU
— Dananeer 🇵🇰 (@dananeerr) February 19, 2021
تصاویر کے ساتھ دنانیر مبین کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ پیلا موسم کا آفیشل رنگ ہے۔‘
پارٹی گرل نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا آ رہا ہے؟
Yeh Javed Afridi ka phone 📱 he
Yeh us ne call ke ho ge
Or yeh ap Peshawar zalimi family main add hi gy hon ge 👏👏
Am I right???😃— Sarfaraz Ahmad (@Sarfara25368568) February 21, 2021
دنانیر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ پر مداحوں کی جانب سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دینانیر جلد ہی پشاور زلمی کی ٹیم کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جوائن کریں گی۔
I know @dananeerr you are supporting Peshawar Zalmi in Psl 6.
😊— Ali Hassu (@AliHassu1) February 19, 2021
No she is supporting Peshawar Zalmi…
— Ali Hassu (@AliHassu1) February 19, 2021
Zalmi 💛
— Mian Omer 🇵🇰 (@Iam_Mian) February 19, 2021
Zalmi??
— thezobia🔥🇵🇰 (@Achaa_yaar) February 20, 2021
Peshawar Zalmi
— SYED ANJUM NASEER (@anjumnaseer) February 20, 2021
دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دینانیر نے یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پشاور زلمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا-
تاہم اب انسٹاگرام پر دینا نیر نے پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں لی گئی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا-
پارٹی گرل نے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پُر جوش ہیں کہ وہ اب زلمی فیملی کی آفیشل ممبر بن گئی ہیں-
دینا نیر کی اس پوسٹ کے بعد سے صارفین اور مداھوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں-
علاوہ ازیں دینا نیر نے انسٹاگرام پر بوم رنگ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی اور ساتھ ہی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں-