1 مارچ, 2021
d8a7d8b3d8b1d8a7 d8a8d984d8acdb8cdaa9 daa9d8a7 d9bed8b4d8a7d988d8b1 d8b2d984d985db8c daa9d8a7 d8add8b5db81 d8a8d986d986db92 d9bed8b1
میگزینفن و ثقافتکھیل

اسرا بلجیک کا پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

ترک اداکارہ اسرا بلجیک اب باقاعدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔

گزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ’کنگڈم‘ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلجیک بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔

گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا باقائدہ اعلان کیا۔

انہوں نے اردو میں لکھا ’کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کاساتھ دوں گی۔‘ یہی پیغام انہوں نے انگریزی میں بھی لکھا اور زلمی کنگڈم، ماہرہ اسرا ہانیہ اور یلو اسٹروم کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

d8a7d8b3d8b1d8a7 d8a8d984d8acdb8cdaa9 daa9d8a7 d9bed8b4d8a7d988d8b1 d8b2d984d985db8c daa9d8a7 d8add8b5db81 d8a8d986d986db92 d9bed8b1 2

یاد رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کہ ماہرہ خان ، اسرا بلجیک اور ہانیہ عامر کو زلمی کا ایمبیسیڈر بناکر جاوید آفریدی پی ایس ایل مقابلے سے قبل ہی جیت چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے