0
0
0
پکوان: سپر شیف

اجزاء:
مٹن 700گرام
پیاز 1کپ
لہسن(چوپ) 1کھانے کا چمچ
ہری مرچ(پیسی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
خشخاش(پیسی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
دہی آدھا کپ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پاپیتہ 1کھانے کا چمچ
ہلدی آدھی چائے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
پانی تین چوتھائی کپ
کھانے کا تیل ایک چوتھائی کپ

ترکیب:
ایک برتن میں مٹن لیں اس میں پیاز، لہسن، ہری مرچ، خشخاش، دہی، لال مرچ پاؤڈر، پاپیتہ ، ہلدی، نمک، گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس کو دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
ایک اس کو پکانے والے برتن میں ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک دم دیں۔
اب اس میں تین چوتھائی کپ پانی ڈال دیں اور ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ تک دم دیں۔
اب اس میں کھانے کا تیل ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
اب فوئل پیپر میں جلتا کوئلہ رکھ دیں اور اس کو کھانے کا تیل ڈال کر دو سے تین منٹ تک برتن کو ڈھک دیں ۔

پکانے کا وقت: چالیس منٹ
افراد: تین سے چار

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس