0
0
0
پکوان: سپر شیف

کوفتوں کے اجزاء:
بیف قیمہ 500گرام
دھنیا پودینہ آدھا کپ
پیاز(چوپ) 1کپ
ہری مرچ 2-3
خشخاش پاؤڈر 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
بھونے چنے کا پاؤڈر 3کھانے کے چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت (فرائی کرنے کے لئے )

گریوی بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل آدھا کپ
ثابت گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پیازکا پیسٹ آدھا کپ
ٹماٹر(پِسے ہوئے) آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ 1کھانے کا چمچ
دہی 1کپ
پانی 1.5(ڈیڑھ کپ)
ہری مرچ،ہرا دھنیا گارنش

ترکیب:
کوفتے کے سارے اجزاء چوپر میں ڈال کر اچھی طرح باریک کر لیں ۔
اب اس مکسچر سے کوفتے بنا کر فرائی کر لیں ۔
گریوی بنانے کے لئے ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کر لیں ، اس میں ثابت مصالحہ ، ادرک لہسن پیسٹ ، پیاز کا پیسٹ ، پِسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں ۔
اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر، لال مرچ، دہی ڈال کر 5سے7منٹ پکا لیں ۔
اب اس میں تیار کئے ہوئے کوفتے اور پانی ڈال کر 10سے12منٹ تک پکا لیں ۔
ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی گارنش کر کے روٹی کے ساتھ سرو کردیں 

وقت : 45 منٹ
افراد: 4 سے 5

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس