0
1
0
شاعر: ابو فرواؔ

آمد عمران، پاک سر زمین شاد باد
رب کا فرمان، کشور حسین شاد باد
اے شرف ملت، تو شان عظم عالی شان
تجھ کو مہر جہاں تاب مبارک، ارض پاکستان
مرکز یقین شاد باد

مانا کہ تو ہے مظہر ذوالجلال و الاکرام
پر پاک سر زمین کا نظام، قوت اخوت عوام
چشم بد دور، اور ہوں غاصب برباد
قوم ملک سلطنت، پائندہ تابندہ باد
تو ہو شاد باد منزل مراد

فخر ملت، عالی مرتبت، عزوجاہ و شان جلال
تھام یہ پرچم ستارہ و ہلال، تو رہبر ترقی و کمال
ترجمان ماضی، شان حال، تو جان استقبال
شاہ روشن دل، تجھ پر سایۂ خدائے ذوالجلال

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس