0
0
0
تائیوان کے ایک بڑے میاں نے اپنی سائیکل پر 11 اسمارٹ فون منسلک کر کے رئیلٹی گیم پوکیمون گو کھیلنا شروع کر دیا

تائیوان کے رہائشی چین سان یوان کا ارادہ ہے کہ وہ چار مزید فون منسلک کر کے اپنی گیم کو مزید پرلطف بنادیں، یہی وجہ ہے کہ آس پاس کے علاقے میں وہ 'پوکیمون چاچا' کے نام سے مشہور ہیں اور مسلسل 20 گھنٹے تک کھیلتے رہتے ہیں تاوقت یہ کہ ان کے موبائلوں کی بیٹریاں جواب دے جائیں۔ تائیوان کے چاچا اپنی اس لت پر ماہانہ 1300ڈالر کے قریب خرچ کرتے ہیں، پوکیمون چاچا پورٹیبل بیٹریاں بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ تائی پی شہر میں رات کے وقت پوکیمون پکڑ سکیں۔
ان کی شہرت اپنے علاقے تک محدود تھی لیکن تائیوان کے ایک چینل کو ان کی عادت کا علم ہوا اس نے ان کا انٹرویو کیا جو راتوں رات وائرل ہو گیا، وہ کہتے ہیں کہ اس گیم سے انہیں الزہائمرز بیماری سے چھٹکارا پانے اور نئے دوست بنانے میں مدد ملتی ہے۔
واضح رہے کہ پوکیمون گو گیم 2016ء میں متعارف کروایا گیا تھا اور ساری دنیا میں مشہور ہوگیا تھا، اس گیم میں کھلاڑی اپنے فون کی مدد سے اصل دنیا میں فرضی جانور پکڑتے ہیں۔ اس گیم پر شدید تنقید بھی کی جا چکی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی یا ہلاک ہوچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس