0
0
0
بلاگر: عنبر شاہد

ہمارے معاشرے میں خواتین ہر شعبے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ملازمت پیشہ خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سب سے اہم مسئلہ موزوں لباس کا چناؤ ہے۔

ہمارے معاشرے میں خواتین ہر شعبے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ملازمت پیشہ خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سب سے اہم مسئلہ موزوں لباس کا چناؤ ہے۔

گھر میں پہنے جانے والے لباس اور ملازمت کیلئے پہنے جانے والے ملبوسات میں کافی فرق ہوتا ہے کیونکہ گھر میں آپ اپنی فیملی کے ساتھ ہوتے ہیں جبکہ باہر آپ کو ٹرانسپورٹ سے لے کر دفتری امور سر انجام دینے تک کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔اس کیلئے آپ کو لباس کا انتخاب کرتے وقت کئی باتوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے:

1۔ لباس آرام دہ ہو جس میں آپ بآسانی آٹھ سے دس گھنٹے گزار سکیں۔
2۔ لباس ہمیشہ موسم کی مناسبت سے منتخب کیا جائے ۔
3۔ لباس زیادہ کھلا یا بہت زیادہ تنگ نہ ہو البتہ ایسا ہو جس میں آپ پرسکون رہیں۔
4۔ رنگوں اور کپڑے کا انتخاب بھی موسم کے حساب سے کیا جانا چاہیئے۔
5۔ لباس ایسا ہو جو پائیدار ہو کیونکہ آپ نے اسے زیادہ دیر تک اور بار بار استعمال کرنا ہے۔
6۔ لباس ایسا ہو جو آپ کی شخصیت کو با وقار بنائے اور آپ دوسروں کو قابل احترام نظر آئیں۔
7۔ کوشش کریں کہ مختلف رنگوں کا انتخاب کریں تاکہ یونیفارم نہ لگے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس