0
0
0
ٹوٹکہ: عنبر شاہد

آخر لوگ ہمار چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں لیکن گرمی اور موسم کے اتار چڑھاؤ  چہرے پر دانے اور کیل مہاسوں کی شکل میں نمودار ہو تے ہیں  اس سے ہماراچہرہ بہت عجیب لگتا ہے۔ اس سے خوبصورتی پر بھی اثر پڑتا ہے اور شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اسی لئے ہم آپ کو کچھ ایسے ماسک بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اپنا چہرہ ان موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ خود کو مزید دلفریب بھی بنا سکتے ہیں۔

سیب کا سرکہ، شہد اور سبز چائے کا ماسک

ضروری اشیاء:
دو چمچ سیب کاسرکہ
سو چمچ سبز چائے کا قہوہ
 ایک چمچ شہد

 ماسک  بنانے کا طریقہ اور استعمال:
اس ماسک کو بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے ۔دو چمچ سیب کاسرکہ اور سو چمچ سبز چائے کا قہوہ مکس کریں اب اس میں ایک چمچ شہد ملالیں۔ اس کو چہرے پر اچھی طرح لگالیں۔بیس منٹ بعد چہرے کو نیم  گرم پانی سے دھو لیں۔ اس ماسک کو ہفتے میں ایک دفعہ لگانا ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کا چہرہ کیل مہاسوں سے محفوظ رہے گا بلکہ پہلے سے زیادہ ترو تازہ بھی نظر آئے گا۔

/http://www.healthcareperk.com/best-homemade-face-mask-for-acne

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس