0
0
0
تحریر: عنبر شاہد
http://www.10beautyhacks.com/chanel-shoulder-bags

جی جناب فیشن کا مفہوم اب بالکل بدلتا جا رہا ہے یہاں تک کہ اب لڑکیاں صرف کپڑوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ بالوں کے سٹائل ،میک اپ ،جوتا اور ھینڈ بیگ بھی اس میں شامل ہے۔ لڑکیوں کے پاس اگر کپڑوں سے ملتا جلتا ہینڈ بیگ (پرس) نہ ہو تو وہ خود کو ادھورا محسوس کرتی ہیں۔
بات یہاں تک بھی ٹھیک تھی مگر اب تو معاملہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لڑکیاں اپنے ہینڈ بیگز کو اپنے پارٹنر پر بھی ترجیح دیتی ہیں۔
پہلے تو  صرف ایک خاص عمر کی خواتین بیگز کا استعمال کرتی تھیں مگر اب ہر لڑکی ہینڈ بیگ لینا لازمی سمجھتی ہے لہٰذا یہ رحجان اب بیگ بنانے والی کمپنیوں کو نت نئے بیگ لانے پر مجبور کر رہا ہے۔
پہلے تو صرف بڑے بڑے بیگ پسند کئے جاتے تھے مگر آج کل تو ہزاروں اقسام کے بیگ مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن میں  پاؤچ، ،کومپکٹ، شولڈر، سٹوڈنٹ اور لانگ شولڈر بے حد مقبول ہیں۔ ڈیزائنر بیگ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی ہیں ایک بیگ کی قیمت میں آپ سونے کی کوئی چیز یا پھر تین ماہ تک کی گروسری کر سکتے ہیں۔ 
ہوبو بیگ آج کل خوب اِن ہے۔ یہ ایسا پرس ہو تا ہے جس کی سٹرپ زیادہ لمبی نہیں ہوتی۔ مگر شوق کا کوئی مول نہیں۔
یاد رکھیں یہ کوئی صحت مند رحجان نہیں ہے اس قسم کے شوق ہمارےتعلقات کی خرابی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ ہزاروں روپے کے ہینڈ بیگ میں چند سو روپے ہونے سے بہتر ہے کہ ہزار روپے کے بیگ میں کئی ہزار ہوں جس سے آپ دوسروں کی مدد کر سکیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو زیادہ تسکین ملے گی!

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس