0
0
0
پکوان: عنبر شاہد

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ گرمیوں میں ہمارا کچھ کھانے اور پکانے کو دل نہیں چاہ رہا ہوتا اور بعض دفعہ تو ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ جلدی میں کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کھائیں تو آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں ایک مزیدار سالن کی ترکیب جو تین سے پانچ منٹ میں بن جاتا ہے اور بچے بڑے آرام سے کھا لیتے ہیں۔

اجزا:
پیاز ۔ آدھا
دہی ۔ ایک بڑا کپ
نمک ۔ حسب ذائقہ 
لال مرچ ۔ حسب ذائقہ
زیرہ ۔ حسب ذائقہ
سوکھا دھنیہ ۔ حسب ذائقہ
ہلدی ۔ حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب:
سب سے پہلے ایک فرائی پین میں پیاز کو فرائی کرلیں۔
پھراس میں تمام مصالحے شامل کرتے ہوئے تیزی سے چمچ چلائیں۔
ساتھ ہی دہی شامل کردیں اور فوراً چولہا بند کردیں۔
گرما گرم سالن تیار ہے۔ آپ اسے مزے لے لے کر کھائیں، گرمیوں میں بہترین غذا ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس