0
1
0
مزے کے پکوان

اجزاء:

میدہ ایک پاؤ (نمک ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں)

گوشت (ہڈی والا) 250 گرام (یخنی بنا لیں)

مکھن 100گرام

 قیمہ 250گرام

نمک حسب ذائقہ

کالی مر چ پاؤڈر حسب ذائقہ

ہر ی مرچ 3عدد

تیار کرنے کی ترکیب:

قیمہ میں نمک‘ کالی مرچ‘ہری مرچ ڈال کر اُبال لیں،خشک ہوجائےتو اُتار لیں۔

آٹے کے 3چھوٹے پیڑے بنا لیں۔پیڑوں کی روٹی بنا لیں، پوری کی طرح بالکل باریک بیل لیں۔

ہر روٹی کو یخنی میں اچھی طرح بھگو دیں۔

3روٹیوں کو اوپر نیچے رکھیں اور درمیان میں ذرا سا مکھن اور قیمہ رکھتے جائیں۔

اوون کو پری ہیٹ کر لیں،190Cپر روٹیوں کو اوون کی ٹرے میں رکھ دیں اور بیک کر لیں۔

بہت کرسپی اور مزیدار ڈش تیار ہے۔

یہ مصریوں کی خاص ڈش ہے جو رمضا ن میں بناتے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس