0
0
0
بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈری اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ایچیلیس ٹینڈن نامی ایک بیماری میں مبتلا تھے جسے انہوں نے اب شکست دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار انیل کپور نےاپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے کچھ تصویروں میں وہ رسی کودتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ایک تصویر میں وہ اپنے معالج کے ساتھ کھڑے ہیں.

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ میں گزشتہ 10 سالوں سے ایچیلیس ٹینڈن نامی بیماری میں مبتلا تھا اور پوری دنیا کے ڈاکٹرز نے مجھے یہی کہا تھا کہ اس بیماری کا واحد علاج صرف سرجری ہے۔

ایچیلیس ٹینڈن پنڈلیوں کے پٹھوں کی ایک ایسی بیماری ہے جو کہ کسی بھی شخص کو لاحق ہوسکتی ہے اور اس بیماری کے باعث انسان کو پٹھوں میں کھچاؤ، تکلیف اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

انیل کپور نے لکھا کہ ڈاکٹر مولر کی تسلسل کے ساتھ ٹریٹمنٹ کے بعد سے میں اب بغیر سرجری کے لنگڑا کر چلنے کے بعد سے چہل قدمی اور اب دوڑنے کے ساتھ ساتھ اُچھل کود بھی سکتا ہوں.

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس