0
0
0
ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا اور اداکار نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کر لی ہے.

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں 2012ء کے بعد جان سینا دوسری بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔

جان سینا نے 2019ء کے اوائل میں اداکارہ شی شریعت زادے سے ڈیٹنگ کا آغاز کیا دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی۔

شی کا ریسلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ گریٹر وینکوور ایریا سے تعلق رکھتی ہے ، اور پروجیکٹ مینیجر  کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ اس نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے.

جان سینا نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو تین سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012ء میں طلاق دیدی تھی الزبتھ سے ان کی ملاقات ہائی اسکول میں ہوئی تھی۔

جس کے بعد جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نکی بیلا سے تعلقات میں رہے تاہم 2018ء میں نکی بیلا نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے جان سینا سے تعلق کی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا 6 برسوں سے ایک ساتھ تھے تاہم ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

نکی بیلا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کر رہے ہیں یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی سال 2017ء اپریل میں ہوئی تھی جبکہ سال 5 مئی 2018ء کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی جان سینا نے ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب یہ رشتہ ختم کرنے کی تصدیق جان سینا نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی تھی لیکن دونوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی تھی.

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس