0
0
0
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کا کہنا ہے کہ ابھی میری عمر صرف 21 برس ہے ابھی شادی کا نہیں سوچا لیکن وقت آنے پر شادی کرلوں گا.

4 برس قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ایک چائے والے کی اس وقت قسمت بدل گئی تھی جب اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016ء میں ان کی تصویر شیئر کی تھی.

اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گئے تھے اور ان کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہو گئے تھے کہ آخر میڈیا ان کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔

اس کے بعد ارشد خان ماڈل بن گئے اور اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی پھر 2017ء کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جا رہے ہیں جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں-

یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔

رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاہم ایک انٹرویو میں ارشد خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایاتھا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

بعدازاں گزشتہ برس انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔

ارشد خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ماضی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد نجی زندگی سے متعلق بات چیت کی۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں کامیابی حاصل کے بعد میں نے اپنی دو بہنوں اور دو بھائیوں کی شادیاں کیں جس پر میرے گھر والے بہت خوش ہوئے۔

انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ ابھی میری عمر صرف 21 برس ہے شادی کا نہیں سوچا لیکن وقت آنے پر شادی کرلوں گا.

ارشد نے خان نے اپنے انٹر ویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں اپنا  کیفے بنا لیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے، ان کا کیفے رواں ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز  کی جانب کھلا،  کیفے چائے والا، روف ٹاپ  کیفے ہے۔

اپنے کیفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے  کیفے کا نام چائے والا کیوں رکھا ہے اس کا نام صرف اپنے نام سے ارشد خان کر دو لیکن میں نے انہیں کہا کہ یہ میری پہچان ہے۔

ارشد خان نے کیفے کے بارے میں بتایا تھا کہ کیفے میں مکمل طور پر ٹرک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہاں دیسی اسٹائل میز اور کرسیاں بھی موجود ہیں۔

ارشد خان نے بتایا تھا کہ ان کے کیفے میں چائے کے علاوہ 15 سے 20 قسم کی کھانے کی اشیا بھی ہیں کیونکہ میرے کیفے کا نام بھی میرے نام کے سے جڑا ہے اس لیے میں اسے زیادہ وقت دے رہا ہوں۔

اس کے ساتھ ہی ارشد خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ آج کل اداکاری بھی کر رہے ہیں اور ان کی ٹی وی شو کی کچھ اقساط نشر ہو چکی ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس