0
0
0
17 سالہ امریکی شہری نے د نیا کی لمبی ترین ٹانگیں رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا،خاتون کا نام میسی کیورین ہے جو امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں رہائش پزیر ہیں ۔

میسی نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ امریکہ میں ہی گزارہ لیکن مستقبل میں تعلیمی غرض سے برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔میسی کو فیس بک کے ما تحت چلنے والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک سٹار  کی حثیت حاصل ہے جہاں حال ہی میں میسی نے ایک تصویر شئیر  کی جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ۔

انسٹاگرام پر مقبولیت کی خاص وجہ میسی کی 53 انچ لمبی ٹانگیں ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بھی بنالی ہے کیونکہ سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی52 اعشاریہ 2 انچ تھی۔لہٰذا میسی کیورین اب دنیا  کی سب سے لمبی ترین ٹانگیں رکھنے والی خاتون بن چکی ہیں۔

میسی کیورین کے جسم میں سب سے حیران کن بات ان کی لمبی ٹاگیں ہیں جو ان کے قد سے ایک میٹر لمبی ہیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بیٹھنے میں تکلیف محسوس کرتی ہوں، گھر کے دروازے سے بعض اوقات ٹکرا جاتی ہوں اور ملبوسات خریدتے وقت کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگ حیرانی سے دیکھتے ہیں تو شرم محسوس کرتی تھی لیکن آب مجھے اندازہ ہو چکا ہے کہ میں باقی لوگوں سے تھوڑی سی مختلف ہوں جسکی وجہ سے لوگ تجسس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

میسی کیورین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر صرف 6تصاویرشیٔر کی ہیں جن کی بدولت وہ 41 ہزار سے زائد فالوورز سمیٹنے میں کامیاب ہو چکی ہیں جس پر میسی کیورین کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں دنیا کی لمبی ترین ماڈل ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس