0
0
0
پاکستانی نوجوان لڑکے نے شادی اینورسری پر اپنی اہلیہ کے لئے بطور تحفہ چاند کا ایک ٹکڑا خرید لیا.

یہ جملہ تو عام لوگ اپنی محبوبہ سے محبت کے اظہار میں بولتے ہیں کہ میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا‘ لیکن یہاں تو پاکستانی لڑکے نے اس جملے کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد کی چھ ماہ قبل ہی 26 سالہ مدیحہ سے شادی ہوئی ہے اور چونکہ 6 ماہ بعد اُن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوجائے گا تو اُنہوں نے اُس خاص دن پر اپنی اہلیہ کو دینے کے لیے تحفہ پہلے ہی خرید لیا ہے۔

صہیب احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اُن کی اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے ہوں گے لیکن اُن کے پاس اپنی چاند پر زمین کے کاغذات بھی ہیں۔

اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خریدنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس پر صارفین اپنا ردعمل بھی دیتے نظر  آ رہے ہیں۔

حبیبہ نامی  ٹویٹر صارف نے صہیب احمد اور اُن کی اہلیہ مدیحہ کی تصویر اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کہ پاکستانی لڑکے شعیب احمد نے اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند پر ایک ایکڑ زمین خرید لی ہے کیا واقعی میں یہ سچ ہے؟

واضح رہے کہ آج کل چاند پرزمین کی ملکیت حاصل کرنا عام ہوتا جا رہا ہے اس سے قبل رواں سال خودکشی کرکے اپنے جان لینے والے بالی ووڈ  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کا ایک حصہ اپنے نام کرایا تھا جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی چاند پر اپنی ملکیت حاصل کر چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس