1 دسمبر, 2020
Health Corona  1 1
میگزینایشیابرطانیہتعلیم و صحتدلچسپ و عجیب

برطانوی شہری کورونا اور ڈینگی کے بعد کوبرا کے ڈسنے پر بھی محفوظ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئن جونز نامی شخص کو راجستھان کے شہر جودھ پور کے نواح میں دنیا کے انتہائی زہریلے سانپوں میں شمار کیے جانے والے  کوبرا نے ڈس لیا جس کے بعد اسے ایک مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

جودھ پور کے مقامی اسپتال کے ایم ایس ابھیشیک ٹٹر نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ جونز پہلے  کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا تھا لیکن جب اسے  سانپ کے ڈسنے کے بعد لایا گیا تو ہمیں شبہہ ہوا کہ جونز کو دوبارہ  کرونا وائرس ہو گیا ہے تاہم ٹیسٹ کروانے پر یہ خدشہ دور ہو گیا۔

1 6

ڈاکٹر کے مطابق جونز کو ابتدائی طور پر جسم میں زہر پھیلنے کی علامات ظاہر ہوئیں تاہم تھوڑی دیر بعد ہی اس کی طبعیت سنبھل گئی اور اس کی زندگی خطرے سے باہر ہو گئی۔

آئن جونز کے بیٹے سیب جونز نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس کے والد ایک مضبوط  اور جنگجو شخص ہیں، انہیں کرونا وائرس سے قبل ملیریا اور ڈینگی بھی ہوا تھا۔ وہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پروازیں بند ہونے کے بعد  بھارت میں رک گئے تھے اور شمالی برطانیہ اپنے گھر واپس نہیں لوٹ سکے تھے۔

2 166

جونز راجستھان کے مقامی دست کاروں کی مدد کے لیے ایک خیراتی ادارے کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ان کی بنائی ہوئی اشیا کو برطانیہ برآمد کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے