0
0
0
آج ہم آپ کو ایک ایسے میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں بتائیں گے جو میک کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو کسی بھی شخص کی طرح دکھا سکتے ہیں۔

ایلکسس اسٹون نامی میک اپ آرٹسٹ اپنے آپ کو میک اپ کے ذریعے کسی بھی اداکار، اداکارہ، فلمی کردار یا تاریخی شخصیت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ کا تعلق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے ہے اور یہ میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن انفلوئنسر بھی ہیں۔

انھیں سوشل میڈیا پر مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے میک کا استعمال کرتے ہوئے خود کو متعدد ہالی ووڈ اداکار اور اداکاراؤں کی طرح بنایا۔یہ میک اپ کے ذریعے کسی بھی شخصیت کا ہوبہو روپ دھار لیتے ہیں اور ان کا یہی ٹیلنٹ ان کی شہرت کی وجہ بھی بنا۔ 

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی نئے انسان کا روپ دھارنا بے حد پسند ہے۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس