0
0
0
مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس وبا کے دوران اپنے قارئین کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور مہلک وائرس سے بچانے کے لیے اخبار روشنی کی انتظامیہ ایک صفحے پر ماسک چسپاں کرکے تحفتاً تقسیم کر رہی ہے۔

دنیا ہلاکت خیز کرونا وائرس سے نبرد آزما ہے، اس مہلک وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں ایک سال لگ سکتا ہے تب تک اس ہولناک وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے جاری ہونے والے ایک اخبار ’’ روشنی ‘‘ کی انتظامیہ نے صفحہ اول پر اشتہار کی جگہ ایک ماسک چسپاں کیا اور ساتھ ہدایت بھی تحریر کی کہ ’’ ماسک کا استعمال ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے آس پاس رہنے والے لوگ بھی کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔‘‘

روشنی اخبار مقبوضہ کشمیر کا مقبول اور قدیم اخبار ہے جس کی اب بھی قیمت صرف 2 روپے ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اخبار انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور دیگر اداروں کو بھی اس انوکھے انداز کو اپنانے کی تجویز دی۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس